English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں انسانی المیے کو جنم لینے سے روکنا ہوگا،جنرل باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر رئر ایڈمرل محمد یوسف العصام ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، وہاں پر بین الاقوامی اتفاق رائے اور مفاہمتی اقدامات کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس محمد یوسف العصام نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااظہار کیا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف کیساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر منیجمنٹ کو سراہا۔اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے، دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں، باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے