English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چند خاندانوں کا مخصوص ٹولہ ملک پر قابض ہے،کاشف شیخ

سانگھڑ:جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ تربیتی اجتماع سے خطاب کر ر ہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ و سابق حکمرانوں نے کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سودی نظام، عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے جبکہ 22 کروڑ عوام مہنگائی، لاقانونیت، انصاف کی عدم دستیابی اور غربت کا شکار ہیں، چند خاندانوں کا مخصوص ٹولہ ملک پر قابض ہے ان حالات میں جماعت اسلامی کے ارکان پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اقامت دین کی جدوجہد کے ساتھ سسکتی ہوئی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سانگھڑ کے تحت کھڈرو میں ایک روزہ تربیتی اجتماع ’’بعنوان مثالی رکن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کاشف شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ایسی تحریک ہے جس نے اشاعت دین، اسلام کی تبلیغ وترویج، اظہار دین، اقامت دین، غلبہ دین، اسلامی معاشرے کے قیام، خدمت خلق، تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد کا عہد کیا ہے۔ تحریک کو اپنا کام ایک ایسے معاشرے میں انجام دینا ہے جو بگاڑ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے بگاڑ کی رفتار کو بڑھانے کا کام انجام دیا ہے، بگاڑ پر باڑ لگانے اور اس پر بند باندھنے کے سلسلے میں عوام تو کیا خواص بھی مایوس نظر آتے ہیں، سماجی، معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی بحران سے انسانیت پریشان ہے، ایسے حالات میں جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے