English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی سیاست ایڈہاک ازم اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کا شکار ہے،لیاقت بلوچ

القمر

لاہور( این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 2018ء انتخابات کے بعد عمران خان نے حکومتی اسلوب کے ساتھ استحکام کی بجائے بے یقینی ، شدت اور عدم برداشت کو فروغ دیا ہے، ملک ومِلت کو درپیش بحرانوں کے خاتمہ کے لیے حکومت نے سنجیدگی سے کوئی اقدام نہیں کیا۔ میاں نواز شریف کی ملک واپسی کے امکان بہت کم ہیں، عوام مہنگائی ، بے روزگاری لاقانونیت کی چکی میں پس رہے ہیں، بااختیار بلدیاتی نظام، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابی اصلاحات پر کوئی توجہ نہیں، چند دِن کے لیے نان ایشوز کو ایشو بنایا جاتا ہے۔ عوام کو ہلکان کیا جاتا ہے اور قومی سیاست ایڈہاک ازم اور غیرذمہ دارانہ رویوں کا شکار ہے جس سے سیاسی، آئینی پارلیمانی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی، سینٹ ، صوبائی اسمبلیوں کا کردار صفر ہو چکا ہے۔منصورہ ، گوجرانوالہ میں صحافیوں اور لاہور میں سیاسی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل قومی سیاست کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان تھا، 14 سال پہلے بے نظیر کا قتل قومی وجود کے لیے عدمِ استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ المیہ ہے کہ مقتدر طبقے کسی بھی المناک واقعہ سے سبق سیکھنے، قومی حالات کی اصلاح کی بجائے مزید تباہی کا راستہ اختیار کرتیہیں، پی پی پی قیادت نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کو اقتدار کے لیے کیش تو کرالیا لیکن پائیدار جمہوریت ، پارلیمانی نظام اور کرپشن فری اقتصادی نظام دینے میں ناکام رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں علاقائی ، لسانی ، انتہا پسندی کے تعصبات کی آماجگاہ بنادی گئی ہے، اسلام آباد میں یہ امر زبان زدِ عام ہے کہ ملک کی اہم ترین یونیورسٹی کو خرابیوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے لیکن صدر، وزیراعظم ، وزیرِتعلیم کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، ملک بھر کی جامعات میں تعلیم،اخلاق وتہذیب ، ذمہ دار نوجوان نسل پروان چڑھانے کی بجائے لسانی ، علاقائی بھیسوں کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔ یہ بھی المناک پہلو ہے کہ جانبدار، متعصب سیکولر عناصر اِس تباہی پر خاموش ہے۔ حکومت قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کی جان ومال عزت کی حفاظت کا اہتمام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے