English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس بحران میں 2009ء سے ہر سال اضافہ ہورہا ہے، شہباز گل

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کا بحران 2009ء سے شروع ہوا اور ہر سال اس کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا، اس صورتحال میں اس سے بڑی مجرمانہ حرکت کیا ہوگی کہ سابقہ حکومت نے آخری سال الیکشن جیتنے کے چکر میں اپنے اراکین کے حلقوں میں سیکڑوں گیس فراہمی کی اسکیموں کی منظوری دی مگر اس کے باجود گیس کا بحران ہے۔ اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بقول ن لیگ کی لگائی نگران حکومت نے 2018ء میں دھاندلی کرائی اور پی ٹی آئی حکومت نے فیئر الیکشن کرائے۔ شہباز گل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کو کچھ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے تو ایسا ہی ہونا تھا اور اگلے مرحلے میں جب انہیں شکست ہوگی تو وہی پکا راگ دوبارہ شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے