English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پر حملے کیلئے اسرائیلی فوج کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کو ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ حملے کے لیے تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اتوار کو اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے مسلح افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران میں ممکنہ حملے کے سلسلے میں تیاریوں کو تیز کر دیں‘ اسرائیلی فضائیہ نے مذکورہ تیاریوں کے سلسلے میں اپنے ہوا بازوں اور جہاز رانوں کے تربیتی پروگراموں میں ترامیم کی ہیں‘ اس سے قبل ایران میں پاسداران انقلاب ملیشیا کے کمانڈر حسین سلامنی نے جمعے کو انکشاف کیا تھا کہ ان کے ملک نے رواں ہفتے سمندری مشقیں انجام دی ہیں۔ یہ انکشاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریباً 2.9 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے‘ اضافی بجٹ کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ عسکری کارروائی کی تیاری کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی اخبار”اسرائیل ہیوم” کے مطابق یہ اقدام ان اطلاعات کے بیچ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل تہران کے جوہری پروگرام کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے۔ایران کی درخواست پر روک دیے جانے والے مذاکرات آئندہ پیر کے روز دوبارہ شروع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے