جامعہ کراچی: انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کا کہنا ہے کہ ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم28 دسمبر2021 ء تا05 جنوری2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہاکہ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔
انہوں نے کہاکہ طلباوطالبات 3500 روپے کاآن لائن فیس ڈونرزنشستوں پر داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ 05 جنوری2022 ء تک صبح 10:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تیسری منزل کمرہ نمبر54 میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونرز نشستوں پرداخلوں سے متعلق پے آرڈز کی تفصیلات پراسپیکٹس میں موجود ہیں۔دریں اثناء اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں (Reserved Seats )کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم 28 دسمبر 2021 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورسز،وکلا کے بچے ،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔

