کابل(صباح نیوز)طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت
کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختار الیکشن کمیشن اور الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے، اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔ نیز طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی امور بھی ختم کردی ہے۔
The post طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردی first appeared on Daily Jasarat News.
