English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ہندوستان میں ابھرتی ہوئی ہندو ذہنیت خطے کیلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے‘ سردار عتیق احمد خان

القمر

آ ل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ابھرتی ہوئی ہندو ذہنیت خطے کا امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے،وہ گزشتہ روز آستانہ عالیہ نیریاں شریف میں کے سجادہ نشین پیر سلطان العارفین کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان کشمیری مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت پر حملہ آور ہے،کشمیر صوفیا اور علماء کی سر زمین ہے اور اب صوفیا کرام کو اس بات پر عالمگیر سطح پر احتجاج کرنا چاہئیے،ہندستان نے کشمیر میں ثقافتی یلگار شروع کر رکھی ہے، اسرائیل ماڈل اپنا کر مسلمانوں کی آبای کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دینا کو ہندوستان کا ہاتھ روکنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان انتہا پسندی کی راہ پر چل رہا ہے،آزاد کشمیر کی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،آزاد کشمیر کی عوام اپنے کشمیر بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں کو ہر فورمپ پر احتجاج کرنا چاہئیے،ہندوستان کا ہاتھ روکا نہ گیا تو کشمیر میں مذید مظالم ڈھائے گا،انہوں نے کہا کے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہ کیا جاتا جنوبی ایشیاء میں امن ممکن نہیں،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے،دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے اپنے اعزاز میں سردار مسعود عباسی کی فرط سے پر تکلف عشائیے میں شرکت کی اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر سردار عبدلرازق خان ایڈووکیٹ،سرداروحید انقلابی،سردار معروف و دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے سردار مسعود عباسی کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے