English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارجنٹائن کے جنگلات میں آگ بے قابو‘ ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر خاک

القمر

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی،جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 250فائر فائٹر او ر دیگر رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ حالات کی شدت کے پیش نظر فوج سے مدد طلب کی گئی ہے اور ہیلی کاپٹر اور پانی کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ آگ کا دائرہ ارجنٹائن کے 5صوبوں تک پھیل چکا ہے،جن میں ریو نیگرو، چبوت اور نیوکون شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے