
کراچی (ا سٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے کہا کہ کراچی کے اسپورٹس کمپلیکس کی طرح اسلام آباد،پشاور،لاہور میں بھی اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نیشنل بینک کا کھیلوں میں ایک اہم کردار رہاہے۔ وسیم اکر م نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صد رعارف عثمانی کو خوش آمدید کہا اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تفصیلاات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے اسپورٹس بہت ضروری ہے۔ اوریہ ٹورنامنٹ آئندہ سال اور بہتر طریقے سے انعقاد کیا جائیگا ۔ تقریب میں نیشنل بینک ای وی پی شہزاد کلیمی، سعد سلمان ڈار، محمد جاوید، انورفاروقی،علیم خان موسی، اطہر لیئق،عظمت اللہ خان، سلیم ولی، عمران بلوچ، سمیرسلیم او ردیگرافراد کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وسیم اکر م نے صدر بینک کو ایک یاد گاری شلیڈ پیش کی ونرٹیم اوررنر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ تقر یب کا آغاز انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خالد پراچہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا، فائنل میچ کے مین آف دی میچ سید عمیرعلی قرار پائے، بہترین بٹسمین عدیل انجم، بہترین بولر،شیرمحمد بہترین آل رائونڈر محمداحسن خان اوربہترین ٹیم فلڈراسمار عتیق قرار پائے۔ لاجسٹک لائنز نے 8 وکٹوں سے آربی جی واریرز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ آربی جی واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیا۔جواب میں لاجسٹک لائنز نے 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف حاصل کیا،سید عمیر علی نے تین چھکوں سات چوکوں اور52 گیندوں کی مدد سے 79 رنز سلمان میمن نے چار چھکوں دو چوکوں اور 37 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔
