English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  ڈاکو 34لاکھ26ہزار روپےاور موبائل لوٹ کر فرار 

ساہیوال:ڈاکو دو دوکانداروں اور ایک بیو پاری سے 34لاکھ26ہزار روپے کی نقدی ،مکئی ڈالہ گاڑی ،موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ریلوے پھاٹک کے قریب مبارک علی دوکاندار سے دو داکوئوں نے پستول د کھا کر دو ہزار روپے کی نقدی اور اپلائیڈ فارموٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔چک112۔نائن ایل کے قریب ایک بیو پاری ممتاز احمد سے چار ڈاکوئوں نے ڈالہ گاڑی نمبر1872۔ایس ایل ایس مالیت19لاکھ روپے اور15لاکھ روپے مالیت کی 150بیگ مکئی گاڑی سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے اورجاتے ہوئے ڈرائیور کو درخت سے باندھ گئے۔

ساہیوال پاک پتن روڈ پر ملنگ موڑ کے قریب تین ڈاکوئوں نے دوکاندار محمدعلی کو پستول دکھا کر 24ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ غلہ منڈی،ڈیرہ رحیم اور یوسف والہ نے تین مقدمات مبارک علی،ممتاز احمد اور محمد علی کی مد عیت میں 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے