سری نگر (اے پی پی) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سری نگر شہر میں 2 اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ فوج نے نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے ہارون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا‘ علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کے خلاف جاری غیراعلانیہ جنگ میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق مسرت عالم بٹ نے کہا کہ بھارت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنار ہا ہے‘عالمی ادارے مقبوضہ علاقے میں قیمتی انسانی زندگیاں بچانے کے لیے تنازع کشمیر ہنگامی بنیادوں پر حل کریں ۔ قرارداد میں اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خو دارادیت کو تسلیم کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسرت بٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے متعدد دیگر رہنمائوں کے ساتھ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔
بھارتی فوج نے سری نگر میں مزید 2 نوجوان کو شہید کردیا
القمر
