English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن پر روسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے‘ بائیڈن

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکا فیصلہ کن جواب دے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائنی ہم منصب وولودومیر زیلنسکی سے فون پر پھر بات چیت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن کے خلاف مزید حملے کیے تو امریکا اور اس کے اتحادی اور شراکت دار اس کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مضبوط عزم کا بھی اعادہ کیا۔یاد رہے کہ روسی افواج نے 2014 ء میں کریمیا پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد سے علاحدگی پسندوں کی حمایت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے