اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے قومی احتساب بیورو کے پروموشن بورڈ کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فہیم قریشی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیا گیا کہ 7 اکتوبر 2021ءکو قومی احتساب آرڈیننس 2021ءمیں ترمیم کی گئی ترمیمی آرڈیننس کے سیکشن6 میں موجودہ چیئرمین کو کام جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین نیب نے جلدبازی میں پروموشن بورڈ تشکیل دے کر من پسند افراد کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی،نیب ملازمین کا بنیادی حق ہے کہ ان کو قانون کے مطابق انکا حق دیا جائے۔ جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت ملتوی کردی۔
