وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں علی محمد خان کہہ رہے کہ شکایت ملی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے، لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی درخواست وزیر خزانہ شوکت ترین کو دی تھی، وزیر خزانہ نے لنڈے کے کپڑو پر ٹیکس نہیں لگایا تھا۔
ویڈیو میں وزیر مملکت کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل ہی منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس میں حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی ختم کر دی تھی۔

