ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیر بالا میں میت لے جانے والی ایمبولینس دریا میں جا گری، 4 جاں بحق

پشاور: دیر بالا میں میت لے جانے والی ایمبولینس دریا میں جا گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ایمبولینس پشاور سے کلکوٹ میت لے جا رہی تھی، شرینگل گرڑی کے مقام پر ایمبولینس دریا میں گر گئی، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور ایک بچی کی لاش نکالی گئی، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔

خیال رہے کہ جولائی 2021 میں دیر بالا میں کمراٹ جانے والے سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتا ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں