English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن ، مآرب اور شبوہ میں جھڑپیں جاری ، 125 جنگجوں ہلاک

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج کے عمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے میں بیحان کی سمت پیش قدمی تیز کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کارروائی کے دوران یمنی فوج نے عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج کی توپوں نے اور عرب اتحاد طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں اور مورچوں پر شدید بم باری اور گولہ باری کی،جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 125جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 12 بڑی کارروائیاں کی گئیں،جن میں 5 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں ۔ شبوہ صوبے میں پیش قدمی کے دوران باغیوں کے خلاف 23 کارروائیاں کی گئیں،جن میں حوثیوں کی 15 گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔ ادھر عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے ہاتھوں یرغمال اماراتی جہاز میں عسکری سامان نہیں تھا،بلکہ وہ ادویہ اور طبی سامان لے کر سعودی عرب کے شہر جازان جارہا تھا۔ واضح رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے۔ حوثیوں نے شمال میں یمنی حکومت کے آخری گڑھ صوبہ مآرب کے دارالحکومت پر قبضے کوششیں تیزکردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے