English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پ�لا ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلا� 17رنز کی برتری حاصل کرلی

ویلنگٹن: بنگلادیشی بولر عبادحسین نیوزی لینڈ کے خلاف وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

ویلنگٹن(جسارت نیوز):نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناکر بنگلا دیش کے خلاف 17 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 458رنز بناکر 130رنز کی برتری کے ساتھ آئوٹ ہوگئی ۔ ٹرینٹ بولٹ نے چار، نیل واگنر نے تین اور ٹم سائوتھی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیوی بلے باز ویل ینگ دوسری اننگز میں 69 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو کیوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے تھے اور اس کو بنگلا دیش کے خلاف 17رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ روس ٹیلر 37 اور راچن رویندرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، بنگلا دیش کی جانب سے عبادت حسین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 جبکہ تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے