ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تائیوان کی علیحدگی کے لیے اقدامات یقینی طور پر ناکامی سے دوچار ہوں گے،چین 

بیجنگ : وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی ” کے لیے  اقدامات یقینی طور پر ناکامی سے دوچار  ہوں گے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق ایک رپورٹر نے لتھوانیا کے صدر کی طرف سے تائیوان کے امور کے حوالے سے غلطی کے اعتراف کے بارے میں سوال پوچھا۔اس بارے میں وانگ وین بین نے کہا: “غلطیوں کو پہچاننا درست ہے، لیکن ‘ایک چین، ایک تائیوان’ بنانے کے غلط عمل کو درست کرنے  اور ایک چین کے اصول پر واپس آنے کے لیے انہیں مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔”آخر میں، وانگ وین بن نے اس بات پر زور دیا کہ ہم تائیوان کے حکام کو یہ بھی بتا رہے ہیں کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کے لیے  اقدامات یقینی طور پر ناکامی سے دوچار  ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں