English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی ا سپورٹس خالد خان کا حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

پشاور:ڈی جی اسپورٹس خالد خان کا ٹیبل ٹینس چیمپئنز کے ہمراہ گروپ فوٹو

پشاور(جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر اسکیموں کا جائزہ لیا۔ سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ بابر خان،پراجیکٹ ڈائریکٹر کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات مراد علی مہمند ، فوکل پرسن ارباب نیاز وحیات آباد کرکٹ ا سٹیڈیم میر بشر خان، انجینئر احمد علی، انجینئر وقار علی اور ایڈمنسٹریٹر قیوم ا سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نیسپاک حکام نے انہیں پویلین اور ڈیجیٹل سکرین بارے بریفنگ دیتے ہوئے شیڈول شیئر کیا اور کہا کہ پی ڈی اے کے ساتھ کچھ ایشوز ہیں جنہیں آئندہ ہفتے ڈی جی پی ڈی اے کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ڈی جی ا سپورٹس خیبر پختونخواخالد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر 193 ملین کی لاگت سے آئی سی سی سے منظور شدہ حیات آباد کرکٹ ا سٹیڈیم مارچ کے آخرتک مکمل ہوجائیگا اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔جبکہ انٹرنیشنل معیار اسٹیڈیمز کے 9وکٹوں کی تکمیل مکمل کی جا چکی ہے جبکہ آئندہ مہینے 7 پریکٹس وکٹیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے مکمل کردی جائیں گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے