English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف جماعت اسلامی کا ٹنڈآدم میں مظاہرہ

القمر

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی میں پاس کردہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف جاری تحریک کا دائرہ پورے سندھ میں پھیل چکا ہے اور آج ٹنڈوآدم سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے ہورہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، جنرل سیکرٹری عبدالغفور انصاری، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی، مقامی امیر عبدالستار انصاری اور سید عریف اللہ سیفی نے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے جماعت اسلامی کیجانب سے احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ
سندھ حکومت کے آئین، جمہوریت، سندھ واسلام دشمن اقدامات سے اہلیان سندھ کو آگاہ کیا جارہا ہے اٹھارہویں ترمیم کے تحت وفاق سے صوبوں کو اختیارات منتقل ہوئے مگر افسوس کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلدیات کے منتخب عوامی نمائندوں کو آئینی اختیار دینے کی بجائے بلدیاتی ترمیم کے ذریعے بے اختیار کر دیا اس لیے جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ اس کوفوری طورپر واپس لیا جائے امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری نے کھڈرو میں بلدیاتی کالے قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر حقوق کراچی اور بلدیاتی کالے قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان اور اسے عوام کی آواز قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں اور منتخب نمائندوں کے آئینی حقوق غضب کرنے کی بجائے غیر آئینی ترمیمی بل کو واپس اور کئی روز سے جاری دھرنے والوں سنجیدہ مذاکرات کر کے جمہوری انداز سیاست کو فروغ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے