کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11جنوری سے نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز 1۔1سے برابر ہے۔
شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11جنوری سے نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔ی یاد رہے کہ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 113 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا اور7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔

