English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 7‘ٹرافی کی نقل قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن سے قبل شائقین کی دلچسپی کے لیے پی ایس ایل کی ٹرافی کی نقل قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے پی ایس ایل ٹرافی کی قد آدم نقل لاہورکے قذافی اسٹیڈیم کے باہرسجا دی گئی۔مصنوعی ٹرافی کے ساتھ کپتانوں اوراسٹار کھلاڑیوں کی ایکشن تصاویر بھی دیکھنے والوں کواپنی جانب متوجہ کررہی ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں 2 نئی پریکٹس پچز کے ساتھ پرانی وکٹوں پربھی تازہ مٹی ڈال کرتیاری کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے