English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے بلے باز 70 گیندوں پر کوئی رن نہیں بناسکے

القمر

سڈنی میں کھیلے جارہے چوتھے ایشیز ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفہ سے قبل انگلینڈ کا اسکور 13ویں اوور کے اختتام پر ایک وکٹ پر36 رنز تھا۔ اس کے بعد آسڑیلیا کے بولروں نے ایسی بولنگ کی انگلینڈ کے بلے باز70گیندوں پر کوئی رن نہیں بناسکے۔ٖڈیوڈ ملان 10 گیندوں پر 3 رنز بناکر کھیل رہے تھے جبکہ زک کرولے43 گیندوں پر18 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے 25 ویں اوور کی5ویں گیند پر بین اسٹوکس نے37 واں رن بنایا۔ اس دوران انگلینڈ کی 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔ اسکاٹ بولینڈ نے 6اوور ایک رن دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے 5اوور میڈن پھینکے۔
ٹیسٹ کرکٹ تیسرا موقع ہے جب کسی اننگ کے دوران70 یا اس سے زیادہ گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا۔ ایک اننگ کے دوران سب سے زیادہ خالی گیندیں154 کرائی گئی ہیں۔ سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان پالے کیلے میں جولائی 2016 میں آسڑیلیا کی دوسری اننگ میں63 ویں اوور کی5ویں گیند پر اسٹیو اوکیف نے چوکا مارا تھا۔ انہوں نے اس چوکے سے پہلے21 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ لکشن سنداکن کی گیند پر یہ چوکا لگا تھا۔ اس چوکے کے بعد اسٹیو اوکیف نے74 گیندیں اور کھیلیں جن پر وہ کوئی رن بنانے میںناکام رہے۔ انہیں رنگنا ہیراتھ نے بولڈ کر کے سری لنکا کو106 رنز سے جیت دلائی تھی۔ اسٹیو اوکیف نے 105 منٹ میں98 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے4 رن زبنائے تھے۔ انکے ساتھی جوش ہزل وڈ نے7 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھاجبکہ پیٹر نیول130 منٹ میں115 گیندوں پرایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ اپنی اننگ پیٹر نیول نے25 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد اگلی90 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھا۔
9وین وکٹ کی شراکت میں اسٹیو اوکیف اور پیٹر نیول نے178 گیندوں پر4 رنز بنے جو ٹیسٹ کرکٹ کی9ویں وکٹ کی سب سے سست شراکت ہے۔اس شراکت میں فی اوور 0.13 رن بنے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان لارڈز میں جون 1950 میں ہوئے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ کے دوران92خالی گیندیں کھیلی تھیں۔ اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے326 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرانے والے الف ویلنٹائین اور آف اسپن بولر سونی رمادین نے یہ گیندیںکرائی تھیں۔ اس اننگ میں الف ویلنٹائین نے71 اوور میں79 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے47 اوور میڈن کرائے تھے۔ سونی رما دین نے72 میں سے 43اوور میڈن کرائے تھے۔ انہوں نے 86رن دیکر6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان ملبورن میں 1882-83 میں ہوئے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایلک بینر میں اور بلی مورڈچ نے 4گیند والے لگا تار 22 اوور میں کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ اس طرح انہوں نے88 گیندیں بغیر کسی رن کے کھیلی تھیں۔ بلی بارنیز، ڈک بارلو اور ویلی بیٹس نے یہ اوور کرائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسڑیلیا کو ایک اننگ اور27 رنز سے شکست دی تھی اور سریز میں1-0 سے برتری حاصل کرلی تھی۔3میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم 2-1سے فاتح رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے