جمیکا(جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ شروع ہونے میں 4دن رہ گئے، افغانستان کی ٹیم کو ویزہ نہ مل سکا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پیر اور بدھ کو شیڈولڈ افغان انڈر 19ٹیم کے وارم اپ گیمز منسوخ کردیئے ہیں۔ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہے،جبکہ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آئی سی سی نے کہاکہ افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشاں ہیں،واضح رہے کہ انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ 14جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
