English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث 15 پروازیں متاثر ہوگئیں۔ پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی، کراچی سے لاہور، لاہور سے جدہ، لاہور سے شارجہ اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ ہوگئی۔

لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز دوپہر 2 بجے تک تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اسی طرح لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز صبح ساڑھے 11 بجے، لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز دوپہر 12 بجے، لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز دوپہر سوا ایک بجے تک تاخیر کا شکار ہوگئی۔

لاہور سے استنبول جانے والی پرواز دوپہر دو بجے، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز دوپہر 12 بجے، لاہور سے دبئی جانے والی پرواز رات ساڑھے 9 بجے، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز رات ساڑھے 8 بجے، دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز دوپہر بارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے