English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاہدے کے باوجودواشنگٹن تصادم کے خطرات کو کم نہ سمجھے ‘روس

روس نے کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کا ردعمل فوجی تکنیکی نوعیت کا ہو گا‘امریکہسے سکیورٹی مذاکرات پیشہ ورانہ تھے جس پر پیش رفت اور سمجھوتے کی ضرورت ہے‘نیٹو اور یورپی گروپ سے ملاقاتوں کے بعد امریکہ سے بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیاجائیگا‘روس اور امریکہ مابین معاہدہ موجو تاہم ‘واشنگٹن کو تصادم کے خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روسی وفد سے 8 گھنٹے تک واضح اور فیصلہ کن بات چیت ‘امریکہ دو طرفہ امور پر مزید تفصیلی بات چیت کیلئے جلد ہی دوبارہ ملاقات کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا اختتام ہو چکے ہیں۔ویانا میں امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین اور روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جو کہ تقریباً 8گھنٹے تک جاری رہی۔ جنیوا میں دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات کے بعد روس نے امریکا کو کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ دونوں فریقین نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ امریکا نے روسی وفد کے ساتھ 8 گھنٹے تک واضح اور فیصلہ کن بات چیت کی جبکہ دو طرفہ امور پر مزید تفصیلی بات چیت کیلئے جلد ہی دوبارہ ملاقات کیلئے امریکہ تیار ہے۔دوسری جانب روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکا کے ساتھ ہونے والے سکیورٹی مذاکرات کو پیشہ ورانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایک پیش رفت اور سمجھوتے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور یورپی گروپ سے ملاقاتوں کے بعد امریکا سے بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔سرگئی ریابکوف نے مزیدکہا کہ روس اور امریکا کے درمیان معاہدے کی بنیاد موجود ہے لیکن واشنگٹن کو تصادم کے خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کو نیٹو رکنیت نہ ملنے کی خواہش سے متعلق امریکا روس مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔روسی نائب وزیرخارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کا ردعمل فوجی تکنیکی نوعیت کا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے