English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق 887زخمی 

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 848روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 15افراد جاں بحق جبکہ887افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔386معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد(65فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 373ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور39مسافر417اور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ190ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت197متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد77حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان47حادثات میں 50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے902متاثرین میں 752مرد اور150خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 160افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور478افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ264زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 693موٹر سائیکلز،104آٹو رکشے،98موٹر کاریں،36وین10مسافربسیں،34ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے