ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند ،پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 9759 ،اسی طرح لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 323  بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاپروازوں میں تاخیر شدید دھند کے باعث طیاروں کی بروقت آمد نہ ہونے کی وجہ سے ہورہی ہے،پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی دیکھ بھال کے لئے ایئر پورٹ پر موجود ہے،دھند کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز موسم کی صورتحال میں خرابی متوقع ہے اس لیے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ایئر پورٹ آمد سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں ۔پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 پر مستعد عملہ چوبیس گھنٹے مسافروں کی مسلسل رہنمائی کے لئے موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں