English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 قاضی حسین احمدکا 84واں یوم پیدائش 12جنوری کو منایا جائے گا

لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدکا 84واں یوم پیدائش12جنوری بدھ کو منایا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔قاضی حسین احمد12جنوری 1938ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے۔

قاضی حسین احمد نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں  رکن جماعت اسلامی سے کیا۔قاضی حسین احمد 1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر یٹری اور1987ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ2004ء تک چار مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔2002ء کے انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ملک کی تمام دینی جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم ’’  متحدہ مجلس عمل ‘‘  میں اکٹھا کر دیا ۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے