English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد، گھر سے گولیاں لگی لاش بر آمد، 2 ملزمان سے منشیات برآمد

القمر

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میںگھر سے گولیاں لگی لاش بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایر پورٹ تھانہ کی حدود ڈرکھن محلہ کے ایک گھر سے سیف اللہ کھوسو کی گولیاں لگی لاش بر آمد ہو ئی ہے ۔ اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی۔اس سلسلے میں رابطے پر ایس ایچ او ائر پورٹ یا ر محمد لاشاری نے رابطے پر بتایا کہ قتل کا شبہ ہے مزید رتفتیش کی جا رہی ہے ۔جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے صدر تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر ائر بیس روڈ کے قریب مسلح افراد نجی ہوٹل کے منیجر شکیل بروہی سے 125موٹر سائیکل اور 15ہزار نقدی چھین کر فرارہو گئے۔ واردات کی رپورٹ تھانے پر درج کرائی گئی ہے جبکہ آباد تھانے کی حدود بچل واہ کے قریب مسلح افراد دیہاتی ممتاز سرکی سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ جیکب آباد کی صدر پولیس نے بائی پاس پر پکٹ نمبر 9کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چر س بر آمد کرکے دو ملزمان غلام حسین ولد اسماعیل پندرانی سکنہ رتودیرواور جان محمد ولد کریم داد پٹھان سکنہ سکھر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔ پولیس کے مطابق منشیات بلوچستان سے اندرون سندھ اسمگل کی جا رہی تھی جوناکام بنادی گئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔جیکب آباد میں سرکاری املاک پر بااثرافراد کی تجاوزات کے خلاف وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ کی سپریم کورٹ میں داخل درخواست پر عدالت کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے گورنمٹ گرلز ہائی اسکول کے میدان پر قبضہ کرکے گھر تعمیر کرنے والے محکمہ تعلیم کے ملازم عبدالباقی ابڑو سے قبضہ خالی کرواکر 15جون2021ء میں عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس کا مقدمہ نو ماہ بعد 10جنوری 2022ء کومختار کار جیکب آباد غلام عباس سدہایو کی مدعیت میں اینٹی انکروچمنٹ تھانہ پر محکمہ تعلیم کے ملازم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملیحہ ملک نے سرکاری املاک پر جن قبضوں کی نشاندہی کی تھی ان میں سے صرف ایک کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دیگر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔اس سلسلے میں مختارکار جیکب آباد غلام عباس سدہایو سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے