لندن (انٹرنیشنل ڈٰیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے قوم سے معافی مانگ لی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ پارٹی میں شرکت پر کہا کہ وہ تقریب میں قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں۔ سوالات کی ہفتہ وار نشست کے آغاز پر بورس جانسن نے کہا کہ وہ کام پر جانے سے قبل 25 منٹ تک پارٹی میں شریک ہوئے تھے۔
