کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پانچ ملزمان احاطہ عدالت سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے 5 نامزد ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان پر ناظم جوکھیو کو فارم ہاؤس پر لانے اور تشدد کرنے کا الزام ہے۔
جج نے کیس کی سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا دہشت گردی کا کیس سننے کا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ملزمان میں محمد خان جوکھیو، محمد اسحاق، سلیم سالار، دودو خان اور محمد سومار شامل ہیں۔

