ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واپڈا انٹر یونٹ ہاکی، این ٹی ڈی سی نے 5ویں پوزیشن حاصل کرلی

فیصل آباد(جسارت نیوز)49ویں آل واپڈا انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات کوپانچویں اورچھٹی پوزیشن کیلیے میچ پیسکو (پشاور) اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے درمیان کھیلا گیاجس میں این ٹی ڈی سی نے پانچویں اور پیسکو نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیااور میچ3-3 گول سے برابر رہا جس پردونوں ٹیموں کو5-5 پنلٹی اسٹروک دیے گئے جس میں این ٹی ڈی سی نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کل15جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں پہلا سیمی فائنل لیسکو(لاہور) اور گیپکو (گوجرانوالہ) کے مابین دن11بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آئیسکو(اسلام آباد) اور فیسکو (فیصل آباد) کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے ہو گانیزانٹر یونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل میچ 16جنوری کو دن 12 بجے ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں