سمبڑیال:سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسافروں کو ہوائی سفر کے لیے جعلی کورونامیڈیکل رپورٹس تیار کر کے دینے والے 2ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،1ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرہوائی سفر کے لیے مسافروں کو جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کر کے دینے والے ایئرپورٹ کے پورٹر علی رضا اورایئرپورٹ ملازم جواد کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پر سٹی لیب انچارج ایئرپورٹ وسیم سجاد گوندل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قائم نجی سٹی لیب کے انچارج وسیم سجاد گوندل کے مطابق پورٹر علی رضا اورایئرپورٹ ملازم جواد ملی بھگت سے سٹی لیب کے نام سے ہوائی سفر کے لیے مسافروں کو بوگس کورونا میڈیکل رپورٹس فراہم کرتے تھے جبکہ کورونا میڈیکل جعلی ہونے کی اطلاع ایئرعربیہ ایئرلائن کی انتظامیہ نے سٹی لیب کے انچارج کو دی تھی جس پر دونوں ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

