English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان حکومت نے اپنے سخت ناقد پروفیسر کو رہا کردیا

القمر

کابل (آن لائن ) طالبان نے اپنے سخت ناقد اور حکومت پر تنقید کرنے والے نامور یونیورسٹی پروفیسر فیض اللہ جلال کو رہا کردیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے کابل یونیورسٹی کے قانون سیاسیات کے پروفیسر فیض اللہ جلال کو رہا کردیا ہے جبکہ ان کی رہائی کی تصدیق پروفیسر فیض اللہ جلال کی بیٹی نے خود کی ہے۔ فیض اللہ جلال کی بیٹی حسینہ جلال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بے بنیاد الزامات پر 4 روز تک گرفتار رہنے والے پروفیسر جلال کو رہا کردیا گیا
ہے جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے والد کی رہائی کے لیے ٹوئٹر پر مہم بھی چلائی تھی۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغان یونیورسٹی کے پروفیسر فیض اللہ جلال کو بروز ہفتہ کو کابل سے گرفتار کیا تھا ۔

The post طالبان حکومت نے اپنے سخت ناقد پروفیسر کو رہا کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے