English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی انڈر 16 ون ڈے, سدرن پنجاب, کے پی کے اور سندھ کی فتح

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان میں جاری قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سندھ وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 121 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل بلوچستان وائٹس کی پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زواری اکیڈمی ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب وائٹس نے سینٹرل پنجاب وائٹس کو 81 رنز سے ہرادیا۔150 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب وائٹس کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدالرسول اور بلال خان نے3 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب وائٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے37.5 اوورز میں 149 رنز بنائے ۔ اوپنر علی حسنین بادشاہ نے 68 رنز بنائے۔ دانش سعید نے 5 جبکہ علی حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے ناردرن وائٹس کو 106 رنزسے شکست دے دی۔ 250 رنز کے تعاقب میں ناردرن وائٹس کی پوری ٹیم 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا وائٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ اوپنر محمد شایان نے 77، ریاض اللہ نے 70 اور محمد ذبیر نے ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے۔ دوسری طرف کراچی میں جاری قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سندھ کے ٹاپ آرڈر بیٹر عبداللہ نے 89 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سندھ نے مقررہ 30 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدالوہاب اور محمد خان نے3،3کٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا۔ ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 54 رنز سے ہرادیا۔خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔ جواب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بناسکی۔ محمد شعیب 70 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب نے 115 رنز کا ہدف 29 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبدالرحمٰن نے ناٹ آؤٹ 27 اور بابرارشد نے 25 رنز بنائے۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے