English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی اوقاف پنجاب کی تنزلی کا حکومتی اقدام کالعدم قرار 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضابخاری کی گریڈ 20 سے 19 میں تنزلی کا حکومتی اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو گریڈ 20 پربحال کردیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی درخواست پرسماعت کی۔پنجاب حکومت کے لا افسر کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیاکہ نامکمل اے سی آرز کی وجہ سے اگلے گریڈ پرتعیناتی نہیں ہوسکتی تھی۔نامکمل ایسی آرذ کی وجہ سے ڈی جی اوقاف کی گریڈ 20 سے19 میں تنزلی کی گئی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے لا افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سی آرز سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بڑے واضح ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اے سی آرزمکمل کرنا بالا افسروں کی ذمہ داری ہے۔اے سی آرز کوجواز بناکرکسی افسر کی ترقی کوکیسے روکاجاسکتا ہے وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 20ویں گریڈ سے 19ویں گریڈ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی طور پر واپس لیلیا گیا۔ایک درجہ تنزلی سے سنیارٹی کااستحقاق مجروع ہوا عدالت نوٹس لے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی اوقاف کو 20ویں گریڈ پربحال کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے