English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

القمر

سینٹ کٹس (جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا 14 واں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پراویڈنس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.1 اوورز میں 169 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کپتان اکیم آگسٹ 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹام وائٹنی، کوپر کونولی اور نیوتھن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 445 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر ٹیگ وائلی نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے218 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے