English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھابیجی،واٹر بورڈ ملازم کی گھر میں پھندہ لگی لاش برآمد

القمر

دھابیجی(نمائندہ جسارت)واٹر بورڈ ملازم کی گھر میں لگے درخت پر پھندہ لگی لاش برآمد، قتل یا خودکشی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مین گیٹ پر ڈیوٹی کرنے والے واٹربورڈ ملازم حسن گلگتی کے گھر کے عقب میں باغیچہ میں لگے درخت سے پھندے لگی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے