ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین:شہید فاضل راہو کی برسی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

بدین (نمائندہ جسارت) سندھ کے عظیم رہنما شہید فاضل راہو کی برسی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے علاقے راہوکی میں شہید فاضل راہو کی 35 ویں برسی کے موقع پر پہلے روز سندھ کے روایتی کھیل ملاکھڑے کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ پنجاب اور بلوچستان کے نامور پہلوانوں کے درمیان سندھی کشتی ( ملھ) دلچسپ اور زبردست مقابلے ہوئے اس کھیل کے مقابلے مزید 2 دن جاری رہیں گے۔ شہید فاضل راہو یادگار کمیٹی کے کنوینر محمد اسلم راہو سمیت اہم شخصیات سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد کھیل ملاکھڑے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ جیتنے والے پہلوانوں کو نقد انعامات سے نوازا جبکہ آج 17 جنوری پیر کو 2 بجے دوپہر ایک بڑا جلسہ ہوگا جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔ دریں اثنا برسی کے موقع پر راہوکی میں میلے کا سماں ہے عارضی بازار سج گئے جبکہ جگہ جگہ شہید فاضل راہو اور بلاول بھٹو اور رہنماؤں کی قد آور تصاویریں اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں آج ہونے والے جلسے میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں