English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معیشت کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینا حکومتی پالیسی ہے‘ اسد عمر

القمر

کوئٹہ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کا محور معیشت کی ترقی کے ساتھ عام آدمی کو ریلیف دینا ہے‘ مقامی صنعتوں کو درپیش مسائل کا ہمیں ادراک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکے روز بلوچستان کے علاقے لسبیلہ گڈانی کے دورہ موقع پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلام کی قیادت میں مقامی صنعت کاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مسائل اور کسٹم ٹیکس ٹیرف سے متعلق تجاویز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے صنعت کاروں کو ساتھ لیکر چلیں گے ‘ گڈانی میں اسپیشل اکنامک زون قائم اور صنعتکاروں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے