English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس سے طبقاتی تفریق بڑھ گئی ، رپورٹ

القمر

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وبائی مرض نے پوری دنیا میں سماجی عدم مساوات کو بڑے پیمانے پر ہوا دی ہے۔ فلاحی تنظیم آکسفیم کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10امیر ترین ارب پتی افراد کی دولت مارچ 2020 ء کے بعد دگنی ہو گئی ہے،جب کہ غربت میں رہنے والے افراد کی تعداد میں 16کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد کی دولت میں 14برسوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، جتنا وبا کے دوران ہوا ہے۔ آکسفیم نے دنیا بھر کی حکومتوں سے کارپوریشنوں اور امیروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم بھی زیادہ مساوی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب فرانس میں پارلیمان نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کے تازہ ترین اقدامات کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہ دینا شامل ہے۔ اس پابندی نے ویکسین لگوانے کے مخالفین کو چراغ پا کر دیا ہے۔ اتوار کے روز پارلیمان میں ہونے والی رائے شماری میں قانون کے حق میں 215 اور مخالفت میں 58 ووٹ آئے۔ اس طرح آیندہ دنوں میں قانون کے نافذہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن کے مطابق قانون کی بعض شقیں نہایت سخت ہیں۔ قانون کے تحت لوگوں کو عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے ویکسین سرٹفکیٹ کا حصول لازم ہو گا۔ ان جگہؤں میں ریستوران ، قہوہ خانے ، سینیما ہاؤس اور طویل مسافت کی ٹرینیں شامل ہیں۔

The post کورونا وائرس سے طبقاتی تفریق بڑھ گئی ، رپورٹ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے