آسٹریلیا کے 0-4 سے ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد پیٹ کمنز کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی بنایا کہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے پہلے مسلمان کرکٹر ہیں تاہم جشن کی تقریب کے دوران ان پر شیمپئن(شراب) نہیں پھینکی جائے۔
ہوبرٹ کے بیللریو اوول گراؤنڈ میں جب ان کے ساتھیوں نے اسٹیج پر شراب کی بوتل اچھالی تو مذہبی عقائد کے پیش نظر عثمان خواجہ شراب کے اسپرے سے بچنے کے لیے پیچھے ہوگئے۔
پیٹ کمنز نے فوری عثمان خواجہ کے رد عمل پر کھلاڑیوں کو شراب ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ یکجاں کردیا۔
پیٹ کمنز کے اس اقدام کے بعد 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو اختتامی میچز کھیلنے والے عثمان خواجہ واپس اسٹیج پر آئے اور کپتان کے ہمراہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دوبارہ جشن میں شامل ہوئے۔
کامیاب سیریز میں انگلینڈ کی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کمنز نے کہا کہ ‘عثمان مسلمان ہیں اور انہیں بالکل پسند نہیں ہے کہ ان پر شراب چھڑکی جائے’۔
This might be a small gesture but this is what makes Pat Cummins great. He realised Khawaja had to dip because of the booze and rectifies it. pic.twitter.com/GNVsPGJhfK
— Fux League (@buttsey888) January 16, 2022
