English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے اب تک 11 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا، رپورٹ

کراچی:حکومت نے وفاقی بجٹ کے بعد سے اب تک 11 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا اور اس دوران پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اور 15 جون 2021 کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 39 روپے 27 پیسے تک مہنگی ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27 پیسے بڑھائی گئی اور پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 36 روپے89 پیسے اضافہ کیا گیا، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 48 پیسے بڑھائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے