English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹوکی اپنےاتحادیوں اورروس کودوبارہ مذاکرات کی دعوت

نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو اتحادیوں کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیدی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر اوولف شولز سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کونسل میں مجوزہ مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہو گا جن کا مقصد نہ صرف اپنے خدشات کا سدباب بلکہ روسی خدشات کو بھی سننا ہے۔واضح رہے کہ یورپ کو خدشات لاحق ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے، قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ نے روس کو یوکرین پر حملے کی صورت میں بھاری قیمت چکانے کی دھمکی دی تھی۔ ماسکو کے دورے کے دوران روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ برلن اپنی اقدار کے تحفظ کی خاطر اپنا معاشی نقصان بھی برداشت کرلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے