ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی لاء فرم کا بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کا مطالبہ

لندن: اسٹوک وائٹ لاء فرم نے برطانوی پولیس سے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لاء فرم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے پیچھے بھارتی آرمی چیف منوج مکند نراونے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہاتھ ہے۔

لاء فرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنرل منوج مکند نروانے اور امیت شاہ کے مظالم کے شواہد ہمارے پاس ہیں، آرمی چیف اور وزیر داخلہ مقبوضہ کشمیر میں سماجی کارکنوں پر تشدد اور اغوا میں ملوث ہیں۔

فرم نے پولیس کو 2020 اور 21 کے درمیان پیش آنے والے واقعات سے متعلق  شہادتیں پیش کردیں۔ درخواست میں بھارتی سینئر افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں