English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کا جہاز سونامی سے متاثر ملک ٹونگا کے لیے امداد لے کر روانہ

القمر

ولنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ سونامی سے متاثر ملک ٹونگا کی امداد کے لیے اپنا جہاز روانہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابقٹونگا کے چھوٹے بیرونی جزیروں میں سیکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ ٹونگا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس سے محفوظ ہے، تاہم ان حالات میں وہاں وبا کا پھیلنا صورت حال کو مزید تشویشناک کردے گا۔ نیوزی لینڈ کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کے 2 جہاز جمعہ کے روز ٹونگا پہنچیں گے۔ان میں آتش فشاں کے پھٹنے اور سونامی سے دوچار بحرالکاہل جزیرے کے لیے ضروری سامان موجود ہے۔

 

The post نیوزی لینڈ کا جہاز سونامی سے متاثر ملک ٹونگا کے لیے امداد لے کر روانہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے