English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ جراح میں فلسطینی کا مکان مسمار ، اوآئی سی کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس: شیخ جراح میں اسرائیلی فوج کی نگرانی میں فلسطینی شہری کا گھر مسمار کیا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں ایک اور فلسطینی خاندان صالحیہ کے گھر کو منہدم کرتے ہوئے گھر کے مکینوں کو بے گھر کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے2017 ء میں صالحیہ خاندان کو گھر خالی کرنے کا حکم دے رکھا تھا ،جس کے بعد اب مکان کو منہدم کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت بیت المقدس میں اثرورسوخ بڑھانے کے لیے شیخ جراح کے علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کروانے کے درپے ہیں۔اسرائیلی پولیس نے کارروائی سے قبل گھر سے صالحیہ خاندان اور انسانی حقوق کے کارکنان سمیت26 افراد کو حراست میں لیا ، جن میں ایک 7 سالہ بچی بھی شامل ہے۔دوسری جانب اردن کی وزارت خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی نے اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینی خاندان کی جبری بے دخلی کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔اردنی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان سفیر ہیثم ابو فول نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی بے دخلی اور بے گھری بین الاقوامی قانون اور انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس میں بین الاقوامی قانون کے تحٹ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے گھروں کی حفاظت کا پابند ہے۔ادھر اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے شیخ جراح میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور مکینوں کی مسلسل بے دخلی کی شدید مذمت کی ۔ بیان میں او آئی سی ن یکہا کہ یہ خلاف ورزیاں نوآبادیاتی آباد کاری، فلسطینی خاندانوں کی جبری نقل مکانی، ان کی املاک پر قبضے کی پالیسیوں کے دائرہ کار میں آتی ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے