English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا، تحقیقاتی ٹیم نے آئندہ حادثات سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کی تھیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی سفارشات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی او مری کااضافی چارج دے دیاگیا۔

واضح رہے کہ مری میں حالیہ برفانی طوفان میں 20 سے زائد شہریوں کی گاڑیوں میں اموات کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے